ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای حکام نے 30 دسمبر کو پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کیا جس میں سپر 98 پیٹرول 3.30 درہم فی لیٹر سے 2.78 درہم فی لیٹر کردیا گیا جب کہ سپر 95 پیٹرول کی قیمت بھی 3.18 درہم سے 2.67 درہم فی لیٹر پر آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حکومت نے اگست 2015 میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا تھا اور اسے تیل کی عالمی قیمتوں کے ساتھ جوڑ دیا تھا جس کے بعد ماہانہ بنیادوں پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔خلیجی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی تیل کی قیمتیں کم ہونے پر شہریوں اور سیاحوں کے دور دراز علاقوں سیروتفریح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں