سونے کی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی، فی تولہ مزید کتنا مہنگا ہو گیا؟ خریدار پریشان

کراچی(پی این آئی) سونے کی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی۔۔ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہوگئی اور اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 922 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 9 ڈالر بڑھ کر 1833 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث ایک بار پھر سونے کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔قبل ازیں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے کی سطح پر تھی اور دس گرام سونے کی قیمت 2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی سطح پر تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close