مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی(پی این آئی)لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔لاہور میں ایک کلو مرغی کا گوشت 519 روپے اور کراچی میں 600 روپے سے زیادہ کا ہوگیا ہے۔جیو نیوز کے مطا بق پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سویابین امپورٹ نہ ہونے سے مرغی کا گوشت مہنگا ہو رہا ہے۔

سویابین کے جہاز 2 ماہ سے بندرگاہ پر رُکےہوئے ہیں مگر ایل سیز نہیں کھولی جارہیں۔پولٹری ایسوسی ایشن نے جمعے کو اس معاملے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close