برائلر گوشت، فی کلو قیمت مزید 10 روپے اضافے سے 519 روپے تک پہنچ گئی

لاہور( آئی این پی)شہر میں گزشتہ روز بھی برائلر گوشت کی قیمتوںمیں اضافے کا سلسلہ جاری رہا ۔ پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید10روپے اضافے سے519روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 7روپے اضافے سے346روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت274روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔

نمائندے کے مطابق نارووال شہر اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا اوربرائلر گوشت کی قیمتنارووال کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ دو روز کے دوران 53 روپے فی کلو اضافے کے بعد قیمت522 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close