آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدیدسرد رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 53فیصد رہا۔کل پیر کو لاہور کا درجہ حرارت 6 سے 8 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close