اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالےسے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ، ڈیزل اور آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔
اسحاق ڈار کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔یکم سے 15 جنوری تک کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔دوسری جانب روس سے تیل اور ایل این جی خریدنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان اور روس کے وزارت توانائی کے حکام کے درمیان آن لائن اجلاس ہوا۔اجلاس میں روس سے تیل کی خریداری کے امور پر بات چیت کی گئی۔ روسی تیل خریدنے کے سلسلے میں شپنگ، انشورنس کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔تیل کی درآمد کے لیے مالی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ روسی وزیر توانائی 19جنوری کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔دورے کے دوران تیل کی خریداری سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔اس سے قبل روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر وفاقی وزراء کے مختلف بیانات سامنے آئے۔
گذشتہ روز وزارت پیٹرولم نے روس سے تیل اور گیس خریدنے کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ساتھ تفصیلات شیئر کیں،وزارت پیٹرولیم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پاکستان میں 3 ریفائنریز روسی خام تیل کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پی آر ایل روسی خام تیل کو ریفائن کرنے کی 50 فیصد صلاحیت رکھتی ہےجبکہ پارکو کے پاس روسی خام تیل کو صاف کرنے کی 30 فیصد صلاحیت ہے۔بائیکو کے پاس روسی خام تیل کو ریفائن کرنے کی 80 فیصد صلاحیت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں