ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی، نئی قیمت کتنی ہو گئی؟

اسلام آباد(آئی این پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے ماہ جنوری کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں 136 روپے کمی کا اعلان کردیاہے۔

جمعے کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلینڈر 2411.43 روپے کا ہوگیا جبکہ ماہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نرخ 2548.29 روپے کا تھا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو سلینڈر کی قیمتوں میں 136 روپے 86 پیسے کمی کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close