اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 29.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ، 51 اشیا ضروریہ میں سے 23 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتیں برقرار رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے انڈے فی درجن 8 روپے مہنگے ہوئے، ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں فی کلو 4 روپے اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 44 روپے مہنگا ہوا جبکہ ڈبل روٹی کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق آگ جلانے والی لکڑی 25 روپے مہنگی ہوئی، ایل پی جی کے سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ ہوا، انرجی سیور بلب کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا۔علاوہ ازیں رواں ہفتے دال مسور، چنا، پیاز اور تازہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، رواں ہفتے آلو کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کی کمی، ٹماٹر 8 روپے اور ویجیٹبل گھی کے 2.5 کلو کے ڈبے کی قیمت میں 19 روپے کی کمی ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں