آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 20 کلو کا تھیلا اب کتنے کا ہوگا؟

اسلام آباد(پی این آئی)آٹے کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹے کا 20 کلوکا تھیلا2600 روپے تک پہنچ گیا ۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شدید لہر جاری ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہی، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں فی کلو آٹا 130 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے،کراچی اور حیدر آبادمیں آٹے کا تھیلا 2600 روپے تک پہنچ گیا ،رپورٹ کے مطابق کراچی میں حالیہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مزید مہنگا ہواجبکہ حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 180 روپے مہنگا ہوا ۔سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2400 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 240 روپے مہنگا ہوا،کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2560 روپے ہوگئی۔ خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت2400 روپے تک ہے۔ادھر پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے تک ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں بھی آٹے کا تھیلا 1295 روپے تک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں