پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی تبدیلی، آئندہ 48 گھنٹے میں ڈیڈ لائن ختم ہونے والی ہے

لاہور(آئی این پی)اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر پرانے ڈیزائن کے متروکہ نوٹوں کی تبدیلی کے لیے آج اور کل(جمعہ اور ہفتہ) رات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹوں کے تبادلے کی مقررہ آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے۔

یہ بینک نوٹ صرف اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر سے تبدیل کروائے جاسکتے ہیں ۔ عوام کو سہولت دینے کی غرض سے ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر آج اور کل ( جمعہ اور ہفتہ )رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اعلامیے کے مطابق عوام 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹ 31 دسمبر 2022 تک یا اس سے قبل تبدیل کرالیں،مقررہ تاریخ گزرجانے کے بعد یہ نوٹ تبدیل نہیں کروائے جاسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close