ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حد تک کم، مجموعی ذخائر کہاں تک پہنچ گئے

کراچی:(آئی این پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور تاریخ میں پہلی بار مرکزی بینک کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 29 کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی کمی سے 6 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آکر 5 ارب 82 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز کی تشویشناک سطح پر پہنچ گئے۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز موجود ہیں ۔

۔یوں مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح کمرشل بینکوں سے بھی کم ہوگئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں