پی ڈی ایم حکومت کی آزمائش، ڈالر کی مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی، سونا مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

لاہور(آئی این پی)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری مسلسل جاری ہے، جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ پاکستان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 235 روپے سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے اضافے کے ساتھ 226 روپے 37 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے اضافے کے ساتھ 226 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر60 پیسے اضافے کے ساتھ 235 روپے65 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر15 پیسے اضافے کے ساتھ 235 روپے 5 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 738 پوائنٹس کمی کے ساتھ 39 ہزار 64 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کمی ہوئی جس کے نئی قیمت 1803 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہو کر نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 56 ہزار 721 روپے کی سطح پر آ گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close