5 ماہ میں 130 ارب 63 کروڑ خرچ، وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔ بدھ کو جاری کردہ وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 130 ارب 63 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔اعلامیے کے مطابق جولائی سے نومبر تک 224 ارب 53 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے منصوبوں پر 75 ارب خرچ ہوئے، این ٹی ڈی سی اور این ایچ اے کے منصوبوں پر 55 ارب 46 کروڑ روپیخرچ ہوئے۔اعلامیے کے مطابق وزارت تعلیم کے منصوبوں پر 84 کروڑ 46 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، صوبوں اور خصوصی علاقوں پر 18 ارب 38 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق وزارت صحت کے منصوبوں پر 19 کروڑ 98 لاکھ روپیخرچ کیے جاچکے ہیں جبکہ وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 20 ارب روپے خرچ ہوئے۔اعلامیے کے مطابق کابینہ ڈویژن کے منصوبوں پر 11 ارب روپے جبکہ آئی ٹی و ٹیلی کام منصوبوں پر 3 ارب 57 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ میں پی ایس ڈی پی کا کل حجم 727 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close