سستا آٹا کہاں سے ملے گا؟ حکومت نے منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے 30 جون تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستا آٹا پروگرام جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو 4 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔.

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے ملک میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی، وفاقی کابینہ نے چودھری اشرف کی گرفتاری کی مذمت کی۔اجلاس میں دہشتگردی واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کیخلاف مسلسل جدوجہد پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

 

اجلاس میں 30 جون تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستا آٹا پروگرام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی، وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو 4ارب 9کروڑ 80لاکھ کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کیے گئے توانائی بچت پلان پر بحث کی گئی۔اجلاس کو توانائی بچت پلان کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ہوئی مشاورت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ توانائی بچت پلان کے نفاذ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے، بحیثیت قوم توانائی کے حوالے سے کفایت شعاری اپنانے کی اشد ضرورت ہے، ایندھن کی مد میں امپورٹ بل میں کمی کیلئے توانائی بچت پلان پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

 

 

 

وزیراعظم شہبازشریف نے ونڈ پاور کی استعدادکار کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت کو 30 فیصد کم کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس سے تبدیل کیا جائے گا، اس وقت پاکستان میں90 کمپنیاں موٹر سائیکلز اور آٹو رکشوں بنا رہی ہیں، ملک میں سالانہ 6 ملین موٹرسائیکلز بنانے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کے فروغ سے ایندھن کی مد میں خاطرخواہ بچت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں