کراچی(آئی این پی) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 33 پیسے کے اضافے سے 226.15روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50پیسے کے اضافے سے 235روپے کی سطح پر بند ہوئی۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 226روپے سے بھی تجاوز کرگئے جبکہ اوپن ریٹ 235روپے ہوگیا۔
کاروبار کے تمام دورانئیے میں ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 226.50روپے کی سطح پر بھی آئے۔معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات طول اختیار کرنے اور انفلوز کا کوئی راستہ نظر نہ آنے سے یومیہ بنیادوں پر مالیاتی بحران کی شدت بڑھنے کے باعث منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں