سونے کی فی تولہ قیمت کو بڑا جھٹکا

کراچی(آئی این پی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بالترتیب 4500 روپے اور 3858روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلد ترین سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 1810ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 182700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 156636روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 2050روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72روپے کے اضافے سے 1757.54روپے کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close