عوامی سواری بھی عوام کی پہنچ سے دور، موٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

لاہور(پی این آئی)عوامی سواری زمین پر، مگر قیمتیں آسمان پر، یاماہا کمپنی نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیدیا۔بایئکس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر 12 ہزار سے 13500 روپے کا ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے۔مہنگائی کا ایک اور طوفان آگیا ہے۔ یاماہا نے بائیکس کی قیمتوں میں 12 ہزار سے 13 ہزار 500 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

 

 

کمپنی کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق یاماہا وائے بی 125 سی سی 12 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار کی ہوگئی ہے۔یاماہاوائےبی125زی ڈی ایکس کی قیمت 12ہزار 500کے اضافے کےبعد 3لاکھ 27 ہزارروپےہوگئی ہے۔یاماہا وائے بی آر 125 سی سی 13500 اضافے سے 3 لاکھ 36ہزار کی ہوگئی۔ وائے بی آر جی ریڈ،بلیک 125 سی سی 13500 کےاضافےکےبعد 3 لاکھ 49 ہزار 500، اوروائے بی آر میٹ ڈارک گرے 125 سی سی 13500 روپےاضافے کےبعد3 لاکھ 52 ہزار 500 روپے میں ملے گی۔شہریوں نےموٹرسائیکل کی بھی قیمت بڑھنےپرشدیدناراضگی کا اظہار کیا ہے۔شہریوں کا کہناہے حکومت سے اشیائے خورونوش اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں