سونے کی قیمتوں میں پھر ہزاروں روپےفی تولہ اضافہ، خریداروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمتوں میں پھر ہزاروں روپےفی تولہ اضافہ، خریداروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی۔۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار500روپے اضافہ ہو گیا ۔جس کے ساتھ ہی اس کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 

 

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 858 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 636 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1810 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں