مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور بڑا دھچکا ، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

کراچی(پی این آئی) نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، ڈسکوز صارفین کے لئے ساڑھے 18 پیسے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ بجلی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، قیمتوں کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close