وفاقی حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے تشکیل کردہ سرکاری اداروں کے بورڈز کی تحلیل کر نے کا عمل جاری

اسلام آباد(آئی این پی)پی ڈی ایم کی حکومت نے تحریک انصاف حکومت میں تشکیل دیے گئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی( این ٹی ڈی سی) کے بورڈ کو تحلیل کردیا ہے۔موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ حکومت کے تشکیل کردہ بورڈز تحلیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب چئیرمن بورڈ کے طور پر کام کرنے والے نوید اسماعیل کو بھی فارغ کر دیا گیا، جبکہ این ٹی ڈی سی بورڈ کے ایم ڈی این ٹی ڈی سی کے ساتھ اختلافات تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کو بھی عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے بورڈ کو تحلیل کرنے کی مخالفت کی تھی، ڈپٹی ا یم ڈی این ٹی ڈی سی منظور احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close