نئی گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، سوزوکی موٹر کمپنی نے مفت رجسٹریشن کی آفر متعارف کروا دی

کراچی(پی این آئی) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑی ویگن آر کے ’اے جی ایس‘ ماڈل کے لیے محدود مدت کے لیے دی گئی مفت رجسٹریشن کی آفر دوبارہ متعارف کرا دی۔ اس آفر سے گاڑی کی قیمت میں کافی کمی ہو جائے گی کیونکہ 1000سی سی سے چھوٹی تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس گاڑی کی قیمت کا 1فیصد ہے۔

 

 

فیس بک پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پیداوار اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس گاڑی کا ڈلیوری ٹائم 45سے 90دن ہے۔ مفت رجسٹریشن کی آفر سوزوکی کی تمام مجاز ڈیلرشپس پر مہیا کی جا رہی ہے اور یہ محدود مدت کے لیے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close