20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی، سرکاری اعدادو شمار جاری

اسلام آباد(آئی این پی)ادارہ شماریات اسلام آباد نے منہگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔ جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے منہگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے منہگا ہوا۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پاڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close