راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے شاندار کارکردگی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (SAFA) کے بہترین پیش کردہ سالانہ رپورٹ ایوارڈز (BPA) 2022 میں تمام 04 کیٹیگریز میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ ان ایوارڈز کا فیصلہ کمپنی کی شفافیت، احتساب اور انتظام کے اعلیٰ اصولوں کی بناء پر کیا جاتا ہے جنکی پرکھ SAFA کی ITAG کمیٹی کرتی ہے۔
ایف ایف سی سال 2021 کے لیے درج ذیل ایوارڈز کی حقدار رہی ہے:
* بہترین پیش کردہ سالانہ رپورٹ ایوارڈز 2021 میں مجموعی طور پر مشترکہ سلور رنر اپ
* مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مشترکہ گولڈ ونر
* انٹیگریٹڈ رپورٹنگ کے زمرے میں مشترکہ گولڈ ونر
* سارک اینیورسری ایوارڈ کے زمرے میں اچھی کارپوریٹ گورننس کے لیے مشترکہ کانسی کا میڈل
یہ ایوارڈز نیپال کے دارلخلافہ کھٹمنڈو میں منعقدہ ایک تقریب میں دیئے گئے۔ چیف فنانشل آفیسر، ایف ایف سی – جناب سید عاطف علی نے کمپنی کی جانب سے یہ اعزازات وصول کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں