بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 31روپے اضافے کا امکان

لاہور (پی این آئی) مہنگائی کا ایٹم بم گرانے کی تیاریاں، فی یونٹ بجلی ساڑھے 31 روپے مہنگی کرنے کی تجویز، 1 یونٹ 94 روپے کا ہو جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی نے 700 ارب روپے سے زائد کاخسارہ پورا کرنے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.3 روپے سے 31.60 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویزدی ہے۔

 

 

وزارت توانائی نے تجویز دی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 31.60 روپے فی یونٹ اضافہ کرنا ہو گا تاکہ صنعتکاروں کو چھوڑ کر پانچ کیٹیگریز کے صارفین سے 700 ارب روپے وصول کئے جا سکیں۔ان میں تجارتی،صنعتی، دیگر اور عمومی خدمات شامل ہیں لیکن سرچارج کے نفاذ کیلئے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔ اس صورت میں کمرشل صارفین کیلئے ٹیرف 94 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کیلئے 80 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ بلوں کی کم وصولی کی وجہ سے 2.5 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز ، کل کا محض 83 فیصد ہے جبکہ 17.4 فیصد تک پہنچنے والے ہائی لائن لاسز کی وجہ سے مزید 1.40 روپے فی یونٹ کااضافہ متوقع ہے۔زیر التواء پیداواری لاگت کی وصولی کیلئے مزید 2.82 روپے فی یونٹ اضافے کی ضرورت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں