یکم جنوری سے پیٹرول مزید مہنگاہونے کا امکان؟ لیوی ٹیکس میں اضافے کی تجویز

اسلام آباد(پی این آئی) رواں ہفتے حکومت کی طرف سے ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں پانچ روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 30روپے ہو گئی تھی۔ اب یکم جنوری سے اس میں مزید 20روپے اضافے کا امکان ہے۔

 

 

 

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 50روپے تک کرنا آئی ایم ایف کی شرائط میں سے ایک ہے اور حکومت اس شرط کو پورا کرنے کی پابند ہے۔وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہے کہ ڈیزل پر لیوی جنوری 2023ءتک 50روپے فی لیٹر تک بڑھائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ لیوی میں اس قدر اضافے کے بعد بھی اگر ٹیکس جمع کرنے کا ٹارگٹ پورا نہ ہوا تو سیلز ٹیکس میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتویں اور آٹھویں جائزے میں حکومت نے اتفاق کر رکھا ہے کہ ریونیو کا ہدف پورا کرنے کے لیے ہم ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close