سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہی روز میں 3900 روپے بڑھ گئی ، 1 تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہو گیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرف آج کے دن میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 3900 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

 

جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 3344 روپے بڑھی ۔10 گرام سونے کی قیمت1 لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہو چکی ہے ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 12 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے ، فی اونس سونے کی قیمت 1808 روپے ہو چکی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں