اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت میں کمی کا دعویٰ کر دیا، وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد ( آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو آئین و قانون اپنا راستہ لے گا جب کہ آئندہ انتخابات مردم شماری کی تکمیل کے بعد ہی ہونگے،انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے اور معاشی اشاریوں کو درست سمت پر لانے کے لئے کوشاں ہیں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 40 ماہ کی اقتصادی تباہی کو چھ یا سات ہفتے میں ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن ہم عوام کو ریلیف کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہی ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے اور معاشی اشاریوں کو درست سمت پر لانے کے لئے کوشاں ہیں۔انھوںنے کہاکہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو آئین و قانون اپنا راستہ لے گا جب کہ آئندہ انتخابات مردم شماری کی تکمیل کے بعد ہی ہونگے ۔ وفاقی حکومت مردم شماری کے لئے فنڈز جاری کر چکی ہے ۔ انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close