سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئے ذخائر سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت ہوئے، او جی ڈی سی ایل نے 26 جون 2022 کو تیل اور گیس کی تلاش شروع کی تھی، 3400 میٹر گہرائی سے ذخائر دریافت ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سانگھڑ چک 5 جنوبی سے 2 ہزار بیرل یومیہ تیل نکالا جائے گا، کنویں سے 13 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی دریافت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی دریافت سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے تیل و گیس کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close