300یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنانےکی ہدایت کردی۔لندن میں وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

 

 

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنانےکی ہدایت کی ہے اور اس منصوبے کا مقصد غریب افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رینیوبل انرجی کے منصوبوں کے حوالے سے نوازشریف کوبریفنگ بھی دی ہے۔خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ ہماری استدعا ہے کہ نوازشریف جلد پاکستان آئیں اور ملک کوترقی کی موٹروے پرڈالیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ابھی تک تو غالب امکان ہے کہ پنجاب اسمبلی قائم رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close