اسلام آباد(پی این آئی ) نواز شریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول مزید25 روپے سستا کرتے ہوئے 190روپے لیٹر کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، حکومت کو پٹرول 190روپے فی لیٹر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہدایات وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار کو دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190روپے فی لیٹر تک دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں