سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی (پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز (پیر کو) سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

 

 

 

دس گرام سونا 1886 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 49 ہزار 948 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر تین ڈالر اضافے سے 1796 ڈالر فی اونس ہے۔

 

 

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں