پی آئی اے کو برطانیہ روٹ پر سالانہ کتنےارب روپے کا نقصان؟ بڑا انکشاف

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگلے سال 170 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرلے گا، سابق وزیر کے جاہلانہ بیان سے برطانیہ روٹ پر ادارے کو 20 ارب روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کی کوئی تجویز نہیں، اس کا فیصلہ آئندہ سال ہوگا، پی آئی اے کیلئے نئے جہاز لیز پر لائیں گے،

40 جہاز ہوگئے تو پاکستان انٹریشنل ایئرلائنز چل جائے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ پی آئی اے اگلے سال 170 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرلے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close