عالمی مارکیٹ میں تیل 40 فیصد تک سستا ہوگیا

لاہور( پی این آئی)ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول 40فیصد تک سستا ہوچکا ہےجبکہ امپورٹڈ حکومت 5 فیصد فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچا رہی،یہ لوگ تجربے کا پراپیگنڈہ کر کے اقتدار میں آئے اور ان کا یہ تجربہ بھی ایکسپوز ہوگیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں معیشت کو پہنچنے والے نقصانات نا قابل تلافی حد تک پہنچ رہے ہیں،سیاسی عدم استحکام اور رجیم چینج پوری قوم پر بھاری پڑا ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مہنگائی ، بیروزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت کی شکل میں ہمیں بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی عوام کے جم غفیر نے الیکشن کرائو ملک بچائو ریلیوں میں شرکت کر کے امپورٹڈ اور نااہل حکومت کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close