اسلام آباد (پی این آئی ) سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کا مزید اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر فی اونس کی نمایاں کمی کے باعث 1808 ڈالر سے کم ہو کر 1778 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اس کے برعکس سونے میں سرمایہ کاری کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 71ہزار 400 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 429روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 46ہزار 948 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1990 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں