پٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی یا نہیں ؟اوگرا کی 2تجاویز سامنے آ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)اوگرا نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو ریلیف دیاجاسکتا ہے۔ پہلی تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل میں 13 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق ایک اور تجویز بھی پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج بھجوائے گا جس پر وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل فیصلہ کرے گی۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی

زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں حکومتی معاشی ٹیم شہباز شریف کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ،گورنراسٹیٹ بینک،ایف بی آرحکام شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں وزیراعظم کو قرضوں کی واپسی اور دیگر امور پر آگاہ کیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ معاشی ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائرسمیت ڈالرکی قدرپربریفنگ دے گی اور وزیراعظم شہبازشریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close