اسلام آباد (پی این آئی) مشکل وقت میں بڑی خوشخبری، پاکستان پر ڈالروں کی بارش کا اعلان۔۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ 40 ڈالرز کا قرض دے گا ، رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور موسمیاتی تبدیلی پر مدافعت پیدا کرنے پر خرچ ہو گی ۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ رقم میں 30 لاکھ ڈالرز ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی گرانٹ اور 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض ہے ، یہ رقم جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ ہے ۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رقم سے آبپاشی نظام کی بحالی و نکاس آب کے منصوبے مکمل ہوں گے ، رقم سندھ ، کے پی اور بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی منصوبوں پر خرچ ہو گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں