دودھ 10 روپے، دہی 20 روپے مہنگا، عوام کہاں جائیں؟ کیا کھائیں؟

کوئٹہ (پی این آئی) اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ملک بھر میں ہوشربا اضافہ جاری ہے۔ کوئٹہ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے اور دہی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد کوئٹہ شہر میں دودھ 160 روپے فی لیٹر اور دہی 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جانے لگا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ کوئٹہ میں دودھ کی سرکاری قیمت 125 روپے فی لیٹر اور دہی کی قیمت 140 روپے مقرر ہے۔

بدقسمتی سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی محض چھاپوں اور جرمانوں تک محدود رہ گئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ 3 ماہ قبل دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اچانک 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 125 سے بڑھ کر 150 روپے ہو گئی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close