گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، سوزوکی موٹرز کونسی نئی گاڑی متعارف کروانے جارہے ہیں؟ اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) رواں سال ستمبر کے آخر میں بتایا گیا تھا کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی بولان گاڑی کی جگہ ’ایوری‘ کو متعارف کرانے کا منصوبہ معاشی اور پیداواری مشکلات کے سبب ملتوی کر دیا ہے۔ اب اس حوالے سے اچھی خبر آ گئی ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کمپنی ایک بار پھر ایوری کو متعارف کرانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق اس گاڑی کی تیاری کے لیے وینڈرز سے رابطے کر رہی ہے، تاہم تاحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ گاڑی کب تک مارکیٹ میں لائی جا سکے گی۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ 2023ءکی پہلی سہ ماہی میں ہی یہ گاڑی متعارف کرا دی جائے گی۔ پاکستان آٹو شو میں بھی کمپنی کے ایک عہدیدار نے ’پروپاکستانی‘ کو بتایا تھا کہ نئی گاڑی ’ایوری‘ چند ماہ میں لانچ کر دی جائے گی۔11ویں جنریشن کی ایوری گاڑی بھی 10سال پہلے متعارف کرائی گئی تھی، تاہم پاکستان میں اسے بولان کی پیداوار بند کرنے کے بعد لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایوری میں الیکٹرانک فیول انجکشن کے ساتھ 660سی سی پٹرول انجن دیا گیا ہے جس کی بدولت یہ گاڑی بولان کی نسبت بہتر فیول اکانومی دیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں