سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) آج سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔دو ہزار 250 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہو گئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ۔

 

 

 

10 گرام سونے کی قیمت میں 1929 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا ایک لاکھ 42 ہزار 661 روپے کا ہو گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1784 روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close