لاہور (پی این آئی) پنجاب میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ منصوبے کی منظوری دے دی ہے. اس حوالے سے ناروے کی کمپنی (ENATE) نے اظہار دلچسپی کی ہے، مجوزہ منصوبے کے مکمل ہونے پر روزانہ ساڑھے 1200ٹن سالڈ ویسٹ سے 55 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صد ارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نارویجن کمپنی(ENATE) ابتدائی طورپر 250 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ سالڈ ویسٹ سے حاصل کردہ انرجی سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں صنعتوں کو دی جائے گی۔
لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں قواعد کے مطابق پوری معاونت کریں گے۔ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ہم یقین دلاتے ہیں کہ سرمایہ کاری کے عمل میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ناروے، جرمنی او ردیگر ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کی معاونت کے لئے تیار ہیں۔ نارویجن کمپنی کے نمائندے کارل فریڈرک سیم نے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔….
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں