روس نے تیل فراہم کر دیا تو پاکستان میں قیمتیں کتنی کم ہو جائیں گی؟

اسلام آباد (آئی این پی)روس پاکستان کوسستا تیل دینے پر تیار ہو گیا جس کے باعث عوام کو 42 روپے فی لٹرتک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس پاکستان کو بھارت اور چین جیسے ریٹ پر سستا تیل دے گا، بھارت اور چین روس سے عالمی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی بیرل سستا تیل لے رہے ہیں۔روس پاکستان کو بھی برینٹ آئل مارکیٹ کے مقابلے میں 20 سے 30 ڈالر فی بیرل سستا تیل دے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملہ پر جنوری میں پیش رفت متوقع ہے، روس کے ساتھ انشورنس، شپنگ اور دیگر چارجز پر بات ہونا باقی ہے۔وزارت پٹرولیم کے مطابق روس سے ساڑھے 65 ڈالر فی بیرل تک تیل درآمد ہونے کا امکان ہے، تمام بین الاقوامی ٹیکسز شامل کرکے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 41 سینٹ فی لٹر تک ہو گی۔ درآمدی تیل آنے پر پٹرول کی قیمت 42 روپے فی لٹر کم ہو سکتی ہے کیونکہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 92 روپے 27 پیسے لٹر بنتی ہے اور پٹرول پر فی لٹر مقامی ٹیکس 90 روپے تک ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close