روس سے تیل کے حصول میں پیش رفت کب شروع ہو گی؟ ٹائم فریم دے دیا گیا؟

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے اور مالیاتی ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق افواہیں یکسر مسترد کردیں ہیں جبکہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح ہوا میں تیر نہیں چلاتے، روس سے تیل خریداری پر بات کی ہے تو اس کا ریکارڈ موجود ہے اور جنوری کے تیسرے ہفتے میں نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

ایس ڈی پی آئی کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہا ملک میں مالیاتی ایمرجنسی لگنا اپوزیشن کی خواہش تو ہو سکتی ہے، حقیقت نہیں۔وزیر مملکت پیٹرولیم نے عمران خان کا روسی صدر سے سستے تیل کیلئے بات کرنے کا دعوی سفید جھوٹ قرار دے دیا۔مصدق ملک نے کہا کہ دو سربراہان کی میٹنگ کی اسی وقت منٹس ریکارڈ ہو جاتے ہیں، وہ منٹس کہاں ہیں؟ خان صاحب جیب سے جو مرضی لفافہ نکال کر کہہ دیں وہ سچ بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران نیازی کی طرح ہوا میں تیر نہیں چلاتے۔ روس سے بات کی ہے تو اس کا ریکارڈ موجود ہے اور نتیجہ بھی نکلے گا۔ بات چل رہی ہے، جنوری کے تیسرے ہفتے میں نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close