سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ کل سے کیوں بند کر دیا جائے گا؟

سیالکوٹ (پی این آئی) سیالکوٹ کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کل پیر کے روز سے عارضی طور پر 16دنوں کے لیے بند کر دیا جائے گا، اس حوالے سے میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ کو پیر سے صبح 9 بجے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل بند کر دیا جائے گا، ائرپورٹ 5 دسمبر سے 20دسمبر تک بند رہے گا، اس حوالے سے ضروری کارروائی کے طور پر نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے،

ائر پورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ائر پورٹ کے رن وے نمبر 04/22کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کی وجہ سے اسے بند کیا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے، سیالکوٹ ائر پورٹ منیجر نے بتایا کہ رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ائر پورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا،پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئر لائن کی جانب سے سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں رد و بدل بھی کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں