لاہور(آئی این پی)چکی کے آٹے کی قیمت 5 روپے اضافے کے ساتھ 120 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہوگئی۔مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے، اور چکی مالکان نے آٹے کی قیمت بڑھا دی ہے۔لاہورمیں چکی آٹا ایک مرتبہ پھر مہنگا ہوگیا ہے، اور 5 روپے اضافے کے بعد آٹے کی قیمت 120 سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد 10 کلو کا تھیلا 1250 اور 20 کلو کا تھیلا 2500 روپے کا ہوگیا ہے۔ایک کلو آٹے میں یکدم 5 روپے اضافے پر عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے،
لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے، پہلے ہی آٹا نہیں ملتا اور اب قیمت بھی مزید بڑھا دی ہے۔دوسری جانب چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم فی من 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں