چینی کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ ہو گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ایک کلو چینی 100 روپے کی ہوگئی، ہول سیل میں ایک کلو چینی کی قیمت ساڑھے 85 روپے ہوگئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں نومبر کے وسط سے اب تک ایک کلو چینی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ دوسری جانب حکومتی ہدایت کے باوجود گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے پر پنجاب کی 6 شوگر ملز کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close