کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ

لاہور(آئی این پی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس این جی پی ایل کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گھریلو صارفین کو شہر میں تین وقت گیس فراہم کرنے کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 6 سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی جس کے بعد دوپہر دن 12 بجے سے لے کر دو بجے تک گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں کمیایس این جی پی ایل حکام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت گھریلو صارفین کو اس کے بعد شام 6 بجے سے لے کر شب 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں