پاکستان میں سونا کتنا سستا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روزسونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 314 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 38 ہزار 203 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 314 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 38 ہزار 203 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے ہوکر 1 ہزار 7 سو 60 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1740روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1491.76 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں