راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹیڈ گوٹھ ماچھی ابتدا سے ہی علاقے میں سماجی سرگرمیوں، صحت کی بہتری کے انتظامات اور کھیل کے علاوہ تعلیمی سر گرمیوں میں اپنا گراں قدر حصہ ڈالتی رہی ہے۔
ان تمام سر گرمیوں کے علاوہ ایف ایف سی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ کھیلوں کے ” 8 بڑے سونا کپ ٹورنامنٹس ” جس میں 6 قومی سطح (ہاکی، فٹبال، والی بال، دنگل ، تائیکوانڈو اور گالف) اور 2 صوبائی سطح (کبڈی اور گرلز والی بال) کے ٹورنا منٹس کو منعقد کرنے کے علاوہ علاقائی ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے بھی باقاعدگی سے مالی تعاون کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار ریزیڈنٹ منیجر ایف ایف سی گوٹھ ماچھی برگیڈئیر(ر) طلعت محمود جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے شعبے میں اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے۔ آج ہم ” ہائیسویں اینول انویٹیشنل سونا گالف ٹورنامنٹ ” کی افتتاحی تقریب میں اکھٹے ہوئے ہیں۔ اس میں ملک بھر سے 100سے زائد پیشہ ور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اور مجھے امید ہے کہ ہمیں اس ٹورنامنٹ میں اعلیٰ معیار کا کھیل دیکھنے اور کھیلنے کو ملے گا۔برگیڈئیر(ر) طلعت محمود جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی اور علاقے کی انتظامی اداروں کا شکر یہ ادا کرنا چاہوں گا جن کے مسلسل جاری رہنے والے تعاون کے باعث اس طرح کے بڑے ٹورنامنٹ کا خواب پایا تکمیل کو پہنچا اور اس کے ساتھ ساتھ خاص کر میڈیا کے دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو اس ٹورنامنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
باقی کھیلوں کی طرح گالف کا کھیل بھی ہمارے سماجی روابط بڑھانے کے ساتھ ساتھ جسمانی قوت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گالف ایک اہم تکنیکی کھیل ہے جو جسمانی قوت کے ساتھ ساتھ زمینی پختگی بھی پیدا کرتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ تمام کھلاڑی اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اچھا اور منتظم کھیل پیش کریں گے۔ میں آخر میں پھر تمام لوگوں کا اس تقریب میں شرکت کرنے پر بے حد مشکور ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں