عالمی منڈی میں سونا سستا لیکن پاکستان میں کتنا مہنگا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بُری خبر

کراچی (آئی این پی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔عالمی مارکیٹ سونے کی فی اونس قیمت 9ڈالر کمی سے 1739 ڈالرہوگئی جبکہ فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں 150روپے اور128روپے کا اضافہ ہوا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 159200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 136488روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھکر 1710روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.14روپے بڑھکر 1466.04 روپے کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں