ڈالر کل سستا ہونےکے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

لاہور(پی این آئی)امریکی ڈالر گزشتہ روز معمولی گراوٹ کے بعد آج پھر اپنی قدر بڑھا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں 8 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 223 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔ اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close